بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

سورۃ فاتحہ کی ایک آیت چھوٹ جائے تو نماز کاحکم ؟

سوال

ایک امام صاحب نے مسجد میں جمعہ کی نماز پڑھائی اور نماز کے بعد بعض نمازیوں نے امام صاحب سے کہا کہ آپ نے دوسری رکعت میں اھدنا الصراط المستقیم ،، چھوڑدیاتھا جبکہ امام صاحب کو پڑھنے کا یقین ہے اب آیااس مذکورہ صورت میں نماز کا کیاحکم ہے ؟

جواب

مذکورہ صورت میں نماز اداہوگئی اعادہ کی ضرورت نہیں ۔
  الفتاوی الہندیة،لجنة العلماء برئاسة نظام الدن البلخي (1/ 126) دار الفكر:
وإن قرأ أكثر الفاتحة ونسي الباقي لا سهو عليه وإن بقي الأكثر كان عليه السهو إماما كان أو منفردا.
الفتاوی الہندیة،لجنة العلماء برئاسة نظام الدن البلخي (1/ 93) دار الفكر:
لو وقع الاختلاف بين الإمام والقوم فقال القوم: صليت ثلاثا وقال الإمام: صليت أربعا إن كان الإمام على اليقين لا يعيد الصلاة بقولهم وإن لم يكن على يقين يعيد الصلاة بقولهم.
  البحرالرائق،العلامة ابن نجيم المصري(م:970هـ) (1/ 312) دارالكتاب الإسلامي:
 ثم اعلم، أنهم قالوا في باب سجود السهو إنه لو ترك أكثر الفاتحة يجب عليه سجود السهو، ولو ترك أقلها لا يجب .

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس