ایک مسئلہ دریافت کرنا تھا بعض دفعہ گھر میں کافی دنوں سے دالیں چاول ،وغیرہ اور اس طرح خشک راشن رکھاہوتاہے اس میں سسری پڑجاتی ہے کھانا پکاتے وقت عورتیں صاف کرلیتی ہیں ۔اگر سسری صاف کرنے کے باوجود کھانے میں پک جائے تو اس کھانے کا کیا حکم ہے؟اور اگر سسری والی دالیں وغیرہ استعمال نہ کی جائیں تو ان کا کیا حکم ہے ؟
کھانے کی چیزوں مثلا ً دال ، چاول وغیرہ میں اگر سسری پڑ جائے تو اس کو نکال کر صاف کرکے کھانے میں شرعاً کوئی مضائقہ نہیں ،اسی طرح کھانے میں پکنے کےبعد بھی نکا کر کھانا کھانے میں کوئی حرج نہیں لیکن اگر کھانے میں پکنے کےبعد اس طرح خلط ملط ہوجائیں کہ امتیاز باقی نہ رہے تو جہاں تک ممکن ہوسکے اس کوصاف کرکے کھانے کی گنجائش ہے ۔ البتہ اس صورت میں بہتر یہ ہے کہ خود کھانے کے بجائے جانوروں کو کھلا دیاجائے۔