بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

سالی کے ساتھ زنا کرنے سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے

سوال

زید نے اپنی بیوی خالدہ کی حقیقی بہن ہندہ سے جماع کیا ہے اس صورت میں زید کا نکاح باقی رہا یا نہیں؟

جواب

صورت مسئولہ میں زید نے سخت گناہ کا ارتکاب کیا ہے جس پر اُسے تو بہ و استغفار کرنا چاہیے اور آئندہ ہندہ سے پردہ کا اہتمام کرنا چاہیے لیکن اس عمل سے زید اور خالدہ کے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑا، ان کے درمیان نکاح  بد ستور باقی ہے۔ تاہم سالی کے استبراء یعنی اس کے ایک حیض گزر نے تک یا حاملہ ہونے کی صورت میں اس کے  وضع حمل تک زید کے لئے اپنی بیوی سے جماع کرنا جائز نہیں بلکہ علیحدہ رہنا واجب ہے۔(ماخذ فتاوی عثمانی مع حاشیہ2/253)دار العلوم کراچی۔
الدر المختار،علاء الدین الحصکفی(م:1088ھ)(3/ 34)ایچ۔ایم۔سعید
وفي الخلاصة: وطئ أخت امرأته لا تحرم عليه امرأته۔
رد المحتار،ابن عابدین الشامی(م:1252ھ) (3/ 34)ایچ۔ایم۔سعید
وفي الدراية عن الكامل لو زنى بإحدى الأختين لا يقرب الأخرى حتى تحيض الأخرى حيضة۔
البحر الرائق،ابن نجیم المصری(م:970ھ)(3/170)رشیدیۃ
وفي الدراية عن الكامل لو زنى بإحدى الأختين لا يقرب الأخرى حتى تحيض الأخرى حيضة۔
                        تبيين الحقائق،عثمان بن علی(م:743)(1/ 563)دارالکتب العلمیۃ
ولو كان الزوج وطئ أخت امرأته بشبهة فما دامت هذه تعتد لا يحل له الاستمتاع بامرأته۔
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس