بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

رجب کے کونڈوں کی شرعی حیثیت

سوال

رجب المرجب کی 22 تاریخ کوسیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی وفات کا دن ہے اس دن رافضی تبرائی کونڈے پکاتے ہیں ان کونڈوں کی شرعی حیثیت کیا ہے،اور کونڈے کا لفظی معنی کیا ہے؟اور ان کی دیکھا دیکھی ہمارے سنی مسلمان بھی کرتے ہیں آیا ان کے گھر کا کھانا کھانا کیساہے۔جس کی بنیاد ایک صحابی رسول ﷺ کی وفات پر خوشی منانےاور ان سے بغض وعناد ہے اور ہمارے گاؤں دیہات علاقہ جات میں سنی مسلمان صبح سویرے اس تاریخ کو شیعہ کے گھروں میں بڑے اہتمام کے ساتھ کونڈے کھانے بھی جاتے ہیں آیا ان کے گھر جانا اور کھانا کیساہے۔اس مسئلہ کو تفصیل سے بیان فرمائیں تاکہ ہمارے گاؤں کے لوگ اس قبیح عمل سے باز آجائیں اور ان کو سمجھ بھی آجائے۔

جواب

کونڈوں کا لفظی معنی ہے:کسی کے نام کی نیاز دلوانا(فیروز اللغات) یہ محض بے اصل ،خلاف شریعت بدعت اور نا جائز ہے،قرآن و حدیث،صحابہ،تابعین کی زندگیوں میں اس کا ثبوت کہیں نہیں ملتا۔اس رسم میں کسی بھی قسم کی شرکت سے بالکلیہ اجتناب کیا جائے۔
الصبح البخاري (۱/۳۷۱) محمودية
عن عائشه رضی الله عنها قالت قال النبی صلی اللہ علیہ وسلم مَن أحدث في أمرنا  ہذا  ما لیس منه فھو رد۔
تاریخ الطبری (۳/۲۶۱) علمیة
وقال علی بن محمد:مات معاوية بدمشق سنة ستين يوم الخسيس لثمان بقین من رجب۔
سیر اعلام النبلاء (۴/۸۱) علمیة
 قال اللیث و ابو معشر وعدة، مات معاوية في رجب سنة ستين فقيل فى نصف رجب، وقیل لثمان بقین منه۔

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس