بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

دیوالی کے موقع پر ہندو ملازمین کو عیدی دینا

سوال

ديوالی کے موقع پر ہندو ملازمین کو عیدی دینا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

مذکورہ صورت میں اگر ہندوؤں کے اس تہوار کی تعظیم  کے طور پر عیدی نہ دے بلکہ انکی مدد و احسان کے طور پر دے تو یہ جائز ہے اور بہتر یہ ہے کہ اس خاص دن کے موقع پر نہ دے بلکہ اس دن سے پہلے یا بعد میں کسی موقع پر انکی مدد کردے .
قال الله تعالی (المائدہ:2)
ولا تعاونوا علی الاثم والعدوان واتقواللہ ان اللہ شدید العقاب
الدر المختار(10/520)رشیدیة
قال أبو حفص الكبير: لو أن رجلا عبد الله خمسين سنة ثم أهدى لمشرك يوم النيروز بيضة يريد تعظيم اليوم فقد كفر وحبط عمله۔ ولو أهدى لمسلم ولم يرد تعظيم اليوم بل جرى على عادة الناس لا يكفر وينبغي أن يفعله قبله أو بعده نفيا للشبهة ،ولو شرى فيه ما لم يشتره قبل إن أراد تعظيمه كفر، وإن أراد الأكل كالشرب والتنعيم لا يكفر زيلعي
تبیین الحقائق(7/468) العلمیة
 (والإعطاء باسم النيروز والمهرجان لا يجوز) أي الهدايا باسم هذين اليومين حرام بل كفر

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس