بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

دوائیاں استعمال کر کے دودھ اتارکر پلانے سے حرمت رضاعت

سوال

ایک خاتون نے کسی کابچہ لیا اور اپنےپستانوں میں دودھ پیداہونے کے لئے دوائیاں استعمال کرکے اسے دودھ پلایا، اب معلوم یہ کرناہے کہ کیایہ خاتون اس بچے کی ماں ہے اور کیایہ دونوں ایک دوسرے کے لئے محرم ہیں؟

جواب

مدتِ رضاعت میں دودھ پلانے کی وجہ سے مذکورہ خاتون بچہ کی رضاعی والدہ اور بچہ رضاعی بیٹا بن گیا اور دونوں ایک دوسرے کے لئے محرم بن گئے۔
الدرالمختار،العلامة علاء الدين(م:1088ھ)(3 / 209)سعید
باب الرضاع (هو) لغة بفتح وكسر: مص الثدي. وشرعا (مص من ثدي آدمية) ولو بكرا أو ميتة أو آيسة، وألحق بالمص الوجور والسعوط (في وقت مخصوص)۔
الفتاوی التاتارخانیة ،فرید الدین عالم بن العلاء(م:786ھ)(4/ 363)فاروقیه
إذا تزوج امرأة ولم تلد منه قط ثم نزل لها اللبن من هٰذه المرأة فإن هٰذا اللبن من هٰذه المرأة دون زوجها لوارضعت صبیا لا یحرم علی ولد هذا الزوج من غیر هذه المرأة۔

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس