بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

درود کے الفاظ ( اللہم صل علی محمد والہ وبارک وسلم )کے فضائل کی تحقیق

سوال

کیا مندرجہ ذیل درودشریف کا ثبوت ان فضائل کے ساتھ ثابت ہے یا نہیں؟”اَللّہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ وَبَارِکْ وَسَلِّمَ”
فضیلت: حضر مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہیدؒ لکھتے ہیں: ظہر کی نماز کے بعد یہ درود شریف 100 مرتبہ پڑھنے والے کو 3 باتیں حاصل ہوگی
نمبر1۔کھبی مقروض نہ ہوگا نمبر2۔اگر قرض ہوگا تو ادا ہوجائےگا خواہ جتنا بھی ہو نمبر3۔قیامت کے دن اس کا کوئی حساب نہ ہوگا

جواب

سوال میں ذکر کردہ درود شریف انہی فوائد و ترتیب کے ساتھ علامہ ہاشم ٹھٹھویؒ نے اپنی تالیف ” ذریعۃ الوصول الى جناب الرسول” کے ضمیمہ ثانی کے باب دوم میں ” اللهم صل علی محمد و علی اله وبارک وسلم ” کے الفاظ کے ساتھ ذکر کیا ہے، جبکہ سوال میں مذکور درود میں لفظ ” الہ ” سے پہلے لفظ” علی “منقول نہیں اور یہ درود پاک اور اس کے فضائل وفوائد حدیث سے ثابت نہیں، جیسا کہ باب دوم کے شروع میں صاحب کتاب نے خود لکھا ہے، البتہ اس درود پاک کے معنی درست ہیں اس کے پڑھنے میں کوئی حرج نہیں۔
ذريعة الوصول ( درود نمبر:١٤٧) عکسِ مخطوطه

صیغه دهم ” اللهم صل على محمد و على آله و بارک وسلم ” اگر کسے بعد از نماز پیشیں صد بار بخواند حق تعالی ایں کس سہ کار کند : یکے آں کہ مہکن قرض دار نشود، دویم آنکہ شد باشد وام از کنج خانہ غیب بر دارد، سیوم آنکہ برہیج نعمت حساب و برهیچ تقصیرے عذاب باوی روزِ قیامت نشود ان شاء اللہ تعالی۔

في ضمن مجموعة رسائل “وظائف خمسه ” (ص: ۳0۹) عالمی رابطه ادبِ اسلامی پاکستان

باپ دوم: ان صیغوں کے بیان میں جن کو اکابرِ صحبت نے حضرت سرورِ کائنات ﷺ کی بارگاہ عالیہ میں پیش کیا، اور وہ درجہ قبول سے مشرف ہوئے۔

darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس