بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

خنزیر کےحرام ہونے کی علت وحکمت

سوال

ایک غیر مسلم کا سوال :خنزیر کے حرام ہونے کی علت وحکمت کیا ہے ؟

جواب

خنزیرکےحرام ہونےکی اصل وجہ تویہ ہے کہ اللہ تعالی نےاسےحرام قراردیاہے ۔نیز اس جانورکےحرام ہونےکی اصل حکمت بھی اللہ تعالی ہی بہترجانتےہیں۔ البتہ فقہاء نےکچھ  حکمتیں بیان کی ہیں ۔ كسی بھی جانور کے گوشت کااثرانسانی جسم اورروح دونوں پرہوتاہے یہ خنزیر نجاست خور،پلید اورنجس جانورہے اوراس کےگوشت میں مضرجراثیم ہوتےہیں،اس لئےشریعتِ اسلامیہ نےایسےجانورکےگوشت کھانےسےمنع فرمایاہےجس کی صفاتِ دَنیہ شیاطین سےمشابہت رکھتی ہوں۔اخلاق ِصالحہ کےبرخلاف صفات کوپیداکرتی ہوں اوراس جانورکاگوشت بالخاصہ حیاء کی قوت کوبھی کم کرتاہے۔
قال اللہ تعالیٰ فی کلامه
{حُرِّمَتْ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةُ وَالدَّمُ وَلَحْمُ الْخِنْزِيْرِ وَمَا أُهِلَّ لِغَيْرِ اللّهِ بِهٖ} [المائدة: 3]
احکام القرآن (6/109) ادارۃ اشرف التحقیق والبحوث الاسلامیة
فلان غذاءہ من القاذورات والنجاسات فیقدر لذلک، ولان فیه ضرر ا فقد اکتشف الاطباء ان لحم الخنزیر یحمل جراثیم شدیدۃ الفتک کما ان المتغذی من لحم الخنزیر یکتسب من طباع ما یاکله ، والخنزیر فیه کثیر من الطباع الخبیثۃ واشہرہا عدم الغیرۃ والعفة ۔قال اہل العلم :الغذاء یصیر جزا من جوہر المغتذی فلا بد ان یحصل للمغتذی اخلاق وصفات من جنس ماکان حاصلا فی الغذاء والخنزیر مطبوع علی حرص عظیم ورغبة شدیدۃ فی المشتبہات محرم اکله علی الانسان لئلا یتکیف بتلک الکیفیة
رد المحتار (9/ 507) رشیدیة
والسر فيه أن طبيعة هذه الأشياء مذمومة شرعا فيخشى أن يتولد من لحمها شيء من طباعها فيحرم إكراما لبني آدم، كما أنه يحل ما أحل إكراما له
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس