واضح رہے کہ پاکستان نیشنل ایکریڈیشن کونسل (PNAC)، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، گورنمنٹ آف پاکستان کے ماتحت حلال سرٹیفکیشن کے مستند اداروں کی منظوری کے لیے ذمہ دار ادارہ ہے۔ مذکورہ ادارے کی طرف سے اس وقت گیاره حلال باڈیز/اداروں کوحلال سرٹیفکیشن کی اجازت ہے یہ ادارے حلال فوڈ سٹینڈرڈ (PS4992OIC/SMIIC2)کےمطابق معائنہ اور تصدیق کرکے حلال سرٹیفکیشن فراہم کرنے کے اہل اور پابندہیں۔
ہماری ان میں سے کسی بھی ادارے پرنگرانی نہیں ہے۔ البتہ ہمارا مشورہ یہ ہے کہ کسی بھی ادارے کومنتخب کرتےوقت ان کے ذمہ داران سے ملاقات کر کے ان کا انتخاب کیا جائے جس میں اس بات کا اطمینان کر لیا جائے کہ وہ قانوناًً رجسٹرڈ ہوں اور ان کی آڈٹ ٹیم/ پینل میں ایسے مستند عالم دین اور مفتی حضرات ہوں جو اپنی ٹیم سے بھی مطمئن ہوں اور آپ کو بھی ان پر مکمل اعتماد ہو۔ نیز اس با ت کا بھی خاص خیال رکھیں کہ جو ادارہ مذکورہ حلال فوڈ سٹینڈرڈ کو مد نظر رکھتے ہوئے صحیح طریقہ سے سٹینڈرڈ کی اصل روح کے مطابق اپنی خدمات فراہم کرے اسی سےحلال سرٹیفکیشن کروانی چاہیے۔