بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

حدیث کی تحقیق: اللہ تعالیٰ اپنے بندے سے ستر ماؤں سے زیادہ محبت کرتا ہے

سوال

حدیث : اللہ تعالیٰ اپنے بندے سے ستر ماؤں سے زیادہ پیار کرتاہے یا یہ حدیث ہے کسی کا کوئی قول ہے۔اس کو آگے بیان کرنا کیسا ہے راہ نمائی فرمائیں۔

جواب

مذکورہ الفاظ کے ساتھ حدیث کافی تلاش و جستو کے باوجود نہیں مل سکی ، البتہ اس مضمون کی احادیث کتب حدیث میں موجود ہیں جن میں اس بات کی صرا حت ہےکہ اللہ تعالی اپنے بندوں کے ساتھ ماں سے بھی کہیں زیادہ محبت کرتے ہیں ۔
صحیح بخاری (5999)کتاب الادب ، باب رحمة الولد وتقبيله ومعانقته
عن عمر ابن الخطاب رضی اللہ عنہ : قدم علی النبی صلی اللہ علیہ وسلم سبی ،فاذآ امرءۃ من السبی قد تحلب ثدیھا تسقی ،اذآ وجدت صبیا فی السبی اخذتہ فالصقتہ ببطنھا وارضعتہ ،فقال انبی صلی اللہ علیہ وسلم :((اترون ھذہ  طارحۃ ولدھا فی النار قلنا: لا ، وھی تقدر علی ان لا تطرحہ فقال :للہ ارحم  بعبادہ من ھذہ بولدھا۔

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس