اکثر ائمہ مساجددیوبند فرض نمازکےبعدبایں طوردعامانگتےہیں:کہ امام صاحب دعاجہراًمانگتےہیں ، مقتدی آمین کہتےہیں۔بیسیوں کودیکھاگیاہے،کہ ہرنمازکےبعدایساہی کرتےہیں کبھی دعانہیں بهی مانگتے۔ دریافت طلب امریہ ہےکہ
نمبر۱۔امام صاحب کافرض نمازکےبعدجہراًدعامانگنااورپیچھےمقتدیوں کاآمین کہنادرست ہےیانہیں؟
نمبر ۲۔جوامام اکثرایساکرتاہوکبھی برعکس تواس کےمتعلق کیاحکم ہے؟
نمبر ۳۔جوامام کبھی کبھی جہراً کرتاہو،لیکن اکثرسراً تو اس کےمتعلق کیاحکم ہے۔جبکہ مفتی اعظم پاکستان حضرت مفتی شفیع صاحب ؒ نےامام کےفرض نمازکےبعدجہراًدعاکروانےاورمقتدیوں کےآمین کہنےکابڑے شدومد کےساتھ ردکیاہے اوراس دعاکےکئی مروّجہ مفاسدتحریرکیےہیں ۔دیکھئےاحکامِ دعاازمفتی شفیع صاحب ؒ(جواہر الفقہ 2/196 ط:دارالعلوم کراچی )
نمبر ۵۔جمعہ اورعیدین کی نمازکےبعدامام جہراًدعاکراتاہےاورمقتدی آمین کہتےہیں ۔ایساکرناکیساہے۔
نمبر ۱،۲،۳۔فرض نمازوں کے بعد اجتماعی طور پر دعا کے تمام اجزاء نفسِ دعا ،دونوں ہاتھ اٹھانا، آمین کہناوغیرہ سب احادیثِ طیبہ سے ثابت ہیں ۔البتہ یہ دعاء آہستہ اور چپکے چپکے مانگنا افضل ہے کیونکہ قرآن و سنت میں اس کی زیادہ ترغیب دی گئی ہےاور اگر کبھی کبھی امام بلند آواز سے دعا کرےاور مقتدی اس پر آمین کہیں تو تعلیماً یہ بھی جائز ہے۔مگر اس کو معمول بنا کر مواظبت نہ کی جائے۔
واضح رہے کہ فرائض کے بعد دعاء کا درجہ فقہاء کی تحقیق کی روشنی میں زیادہ سے زیادہ سنتِ مستحبہ ہے ۔ لہٰذا اس دعا کو اسی کے درجہ میں رکھتے ہوئے کرنا چاہئے۔بعض لو گ اس دعا کو فرض و واجب کی طرح ضروری سمجھتے ہیں اور اسی درجہ میں اس پر عمل کر تے ہیں سو یہ واجب الترک ہے ۔
نمبر ۴۔ احادیث ِطیبہ سے امام ، مقتدی اور منفرد سب کے واسطے فر ض نماز کے بعد دعا کا سنت ہو نا ثابت ہو تا ہے اور جب سب کے لئے یہ دعا سنت ہے تو فرائض کے بعد امام اور مقتدی جب اس سنت پر عمل کر تے ہوئے دعا کریں گے تو ضمناً خود بخود اجتماع ہو جا ئےگا ، لیکن یہ اجتماع ایک ضمنی چیز ہے اور جا ئز ہے ۔
نمبر ۴۔ احادیث ِطیبہ سے امام ، مقتدی اور منفرد سب کے واسطے فر ض نماز کے بعد دعا کا سنت ہو نا ثابت ہو تا ہے اور جب سب کے لئے یہ دعا سنت ہے تو فرائض کے بعد امام اور مقتدی جب اس سنت پر عمل کر تے ہوئے دعا کریں گے تو ضمناً خود بخود اجتماع ہو جا ئےگا ، لیکن یہ اجتماع ایک ضمنی چیز ہے اور جا ئز ہے ۔
نمبر ۵۔عیدین اور جمعہ کی نمازکےبعددُعا جہرًا یا سرًا مانگنے کی صراحت روایات میں نہیں ملتی ، البتہ احادیث میں عمومی طور پر ہرنماز کے بعد دعاء کے قبول ہونےکا ذکر ہے، نمازِعید بھی اس کے عموم میں داخل ہے اور ہرنماز کے بعد دُعا کرنا ثابت ہے ،اس لئےاس میں عیدین اورجمعہ بھی شامل ہیں ۔
اس لئے جمعہ اور عیدین کی نماز کے بعد بھی وہی حکم ہو گا جو اوپر فرض نمازوں کے بعد دعاء کا تفصیلی حکم ذکر کیا گیا ۔ تاہم چونکہ ان مواقع میں لوگوں کا اجتماع بڑا ہو تا ہے،اورقبولیتِ دعاکا وقت ہو تا ہےنیز ایسے مواقع میں عامۃ المسلمین ، ملک اور اقوامِ عالم کی رشد و ہدایت کے لئے بھی دعا کرنی چاہیے ، اس لئے مکمل اورمختصردعا ء بلند آواز کے ساتھ کر لینے میں کو ئی حرج نہیں ،بلکہ بہتر ہے بشرطیکہ اس کو لاز م نہ سمجھا جائے۔