بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

جس آدمی نےدودھ پیااس کےدیگربہن بھائی مرضعہ کی اولادسےنکاح کرسکتےہیں

سوال

ایک عورت نےاپنےنواسےکو مدت ِرضاعت میں دودھ پلایا۔ اب پوچھنایہ ہےکہ اس نواسے کے دوسرےبہن بھائی جن کو ان کی نانی نےدودھ نہیں پلایا ان کا اس دودھ پلانے والی عورت (نانی) کےپوتےاورپوتیوں سے رشتہ(نکاح) ہوسکتاہےیانہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ شخص کےدوسرےبہن بھائیوں کا دودھ پلانےوالی عورت کےپوتوں اورپوتیوں سےنکاح ہوسکتاہے۔
 الدرالمختار،العلامة علاء الدين الخصكفي(م:1088 هـ)(3/ 217 )سعيد
وتحل أخت أخيه رضاعا۔
 الفتاوى الهندية (1/ 343) دارالفکر
وتحل أخت أخيه رضاعا كما تحل نسبا مثل الأخ لأب إذا كانت له أخت من أمه يحل لأخيه من أبيه أن يتزوجها كذا في الكافي.  کذافی النهر الفائق، سراج الدين عمر بن إبراهيم بن نجيم (م: 1005هـ) (2/ 302)دار الكتب العلمية۔
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس