بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

تین طلاق کا حکم

سوال

میری بیوی اپنی کم عقلی، بے وقوفی اور جاہلیت کی وجہ سے طلاق لے بیٹھی  ہے۔کیا میں اس کے لیے دعائے مغفرت اور صلہ رحمی یعنی اس کی مالی امداد کر سکتا ہوں جب تک  وہ دوسری شادی نہ کرلے۔ مرد  دوبارہ حلالہ کرنے کا کہہ سکتا ہے ؟
تنقیح:سائل نے فون پر وضاحت کی ہے کہ میں نے ایک طلاق 2006 ء میں دی تھی اور مزید تین طلاقیں  2 جون 2013ء کو دی ہیں۔ 2006ء میں یوں کہا ” میں نے تمہیں ایک طلاق دی ،اور ابھی یہ الفاظ استعمال کئے میں تمہیں طلاق دیتاہوں ، میں تمہیں طلاق دیتاہوں ، میں تمہیں طلاق دیتاہوں۔

جواب

تین طلاق

صورت مسئولہ میں آپ کی بیوی پر تین طلاقیں واقع ہو کر حرمت مغلظہ ثابت ہو گئی ہے،اب رجوع نہیں ہو سکتا اور حلالہ شرعیہ کے بغیر آپس میں دوبارہ نکاح بھی نہیں ہو سکتا۔ آپ دونوں پر لازم ہے کہ الگ رہیں اور پردہ کا اہتمام کریں۔ البتہ آپ کا اس کے لئے خیر و برکت کی دعا کرنا اور اس کے کسی محرم رشتہ دار کے واسطے سے اس کی مالی امداد کرنا جائز ،بلکہ مستحسن اور پسندیدہ ہے اور باعث اجر و ثواب ہے۔
حلالہ کا طریقہ یہ ہے کہ عدت گزرنے کے بعد آپ کی مطلقہ بیوی کسی دوسرے مرد سے شرعی گواہوں کی موجودگی میں با قاعدہ نکاح کرلے ، وہ دوسرا شوہر ہمبستری کے بعد اپنی مرضی سے اس کو طلاق دیدے یا اس کا انتقال ہو جائے تو اب اس دوسرے شوہر کی عدت پوری ہو جانے کے بعد آپ اس کے ساتھ نئے مہر کے عوض شرعی گواہوں کی موجودگی میں دوبارہ نکاح کر سکتے ہیں۔
الفتاوى الهندية،لجنۃ علماء برئاسۃ نظام الدین البلخی(1/ 473)رشیدیۃ
وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة وثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها۔
                        الهداية،أبو الحسن برهان الدين (م: 593ه) (2/ 409)حبیبیۃ رشیدیۃ
” وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة أو ثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها “
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس