بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

تیجہ ، چالیسواں کا حکم

سوال

مسئلہ یہ ہے کہ ایک آدمی کے مر جانے کے بعد تیسرے دن میت کے ورثاء کا اس کے لیے لازمی طور پر ختم پڑھوانا اور ختم کے اختتام پر پڑھنے والوں میں پیسے تقسیم کرنا ،اسی طرح چالیسواں پڑھوانا اور اس کو فرض کے درجے میں سمجھنا آیا یہ جائز ہے یا نہیں ؟

جواب

میت کو ایصالِ ثواب کرنے کے لیے شرعاً کوئی دن مقرر نہیں ہے ،لہذا تیجہ ،چالیسواں وغیرہ کو لازم سمجھنا اور انہی ایام میں میت کے لیے ایصالِ ثواب کرنا بدعت اور غیر شرعی رسوم ہیں ،لہذا ان سے اجتناب لازم ہے ۔
مسند أحمد، أحمد بن محمد بن حنبل الشيباني (م:241 هـ) (28/ 373) مؤسسة الرسالة
وإياكم ومحدثات الأمور، فإن كل محدثة بدعة، وإن كل بدعة ضلالة ۔
مرقاة المفاتيح،لملاعلي القاري (م:1014هـ) (1/ 223) دار الفكر
 قال النووي: البدعة كل شيء عمل على غير مثال سبق، وفي الشرع إحداث ما لم يكن في عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم۔
ردالمحتار،العلامة ابن عابدين الشامي(م:1252هـ) (2/ 240) دار الفكر
وقال أيضا: ويكره اتخاذ الضيافة من الطعام من أهل الميت لأنه شرع في السرور لا في الشرور، وهي بدعة مستقبحة: وروى الإمام أحمد وابن ماجه بإسناد صحيح عن جرير بن عبد الله قال ” كنا نعد الاجتماع إلى أهل الميت وصنعهم الطعام من النياحة “. اهـ. وفي البزازية: ويكره اتخاذ الطعام في اليوم الأول والثالث وبعد الأسبوع ونقل الطعام إلى القبر في المواسم، واتخاذ الدعوة لقراءة القرآن وجمع الصلحاء والقراء للختم أو لقراءة سورة الأنعام أو الإخلاص. والحاصل أن اتخاذ الطعام عند قراءة القرآن لأجل الأكل يكره۔

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس