بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

تمہیں فارغ کرتا ہوں ،جاؤ دفع ہو جاؤ” کے الفاظ سے طلاق کا حکم”

سوال

شوہر کا بیان: یہ واقعہ ۶ ماہ پہلے کا ہے کہ ہماری میاں بیوی کی لڑائی ہوئی فون پر” میں تمہیں فارغ کرتا ہوں ، جاؤ دفع ہو جاؤ” یہ جملہ غصے کی حالت میں بولا تھا نہ کہ طلاق کی نیت سے بولا تھا اور اس کے بارے میں علم نہیں تھا کہ اس سے طلاق واقع ہو جاتی ہے اس کے بعد ہماری صلح ہو گئی تھی ۶ ماہ کے بعد پھر لڑائی ہوئی تو میں نے بیوی کے بھائی کو تین بار بولا کہ “ میں طلاق دیتا ہوں تمہاری بہن کو” کیا حکم ہے اس مسئلہ کا؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں غصہ کی حالت میں مذکورہ الفاظ”میں تمہیں فارغ کرتا ہوں ، جاؤ دفع ہو جاؤ” کہنے سے ایک طلاق بائن واقع ہو کر نکاح ختم ہو گیا تھا اور دونوں ایک دوسرے کے لیے اجنبی ہو گئے تھے اس کے بعد جتنا عرصہ میاں بیوی کے طور پر ایک ساتھ رہے و ہ شرعاً جائز نہیں تھا اور دونوں گناہ گار ہوئے، جس کی وجہ سے دونوں پر توبہ استغفار لازم ہے لہذا ۶ ماہ بعد دوبارہ الفاظ طلاق بولنے سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی۔ تاہم اگر دونوں رضامندی کے ساتھ اکٹھے رہنا چاہتے ہیں تو شرعی گواہوں کی موجودگی میں نئے مہر کے عوض دوبارہ نکاح کرلیں۔ یاد رہے کہ پھر آئندہ صرف دو طلاقوں کا اختیار ہو گا۔
الدر المختار (4/ 516) رشيديه
فالحالات ثلاث: رضا وغضب ومذاكرة والكنايات ثلاث ما يحتمل الرد أو ما يصلح للسب، أو لا ولا (فنحو اخرجي واذهبي وقومي)… (يحتمل ردا، ونحو خلية برية حرام بائن)… (يصلح سبا، ونحو اعتدي…  سرحتك، فارقتك لا يحتمل السب والرد، ففي حالة الرضا) أي غير الغضب والمذاكرة (تتوقف الأقسام) الثلاثة تأثيرا (على نية) للاحتمال والقول له…  (وفي الغضب) توقف (الأولان) إن نوى وقع وإلا لا (وفي مذاكرة الطلاق) يتوقف (الأول فقط) ويقع بالأخيرين وإن لم ينو
الفتاوى الهندية (1/ 506)العلميه
إذا كان الطلاق بائنا دون الثلاث فله أن يتزوجها في العدة وبعد انقضائها
بدائع الصنائع (4/ 403) العلميه
حتى لا يحل له وطؤها إلا بنكاح جديد…  حتى يجوز له نكاحها من غير أن تتزوج بزوج آخر؛ لأن ما دون الثلاثة – وإن كان بائنا – فإنه يوجب زوال الملك لا زوال حل المحلية
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس