بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

بیوہ خاتون کے لیے دوران عدت میں احکام

سوال

بیوہ خاتون کےلیے دوران عدت کیا پابندیاں کی گئی ہیں ،سوگ کیا ہوتاہے کس طرح کیا جاتاہے ؟

جواب

واضح رہے کہ عدت کے زمانے میں عورت کے لیے شرعی حکم یہ ہے کہ ایام عدت میں بلا ضرورت شدیدہ گھر سے باہر نہ نکلے ، زیب و زینت اختیار نہ کرے ۔(مثلا زیب و زینت کے لیےکپڑے پہننا ،سرمہ لگانا،خوشبو لگانا،مہندی لگانا ،بلا ضرورت و عذر تیل اور کنگھی کا استعمال کرنا وغیرہ)۔اوربیوہ عورت کا ایام عدت میں زیب و زینت ترک کرنے کو شریعت کی اصطلاح میں سوگ کہتے ہیں ۔
البحر الرائق،کتاب الطلاق/فصل فی الاحداد(4/252) رشیدیة
“الاحداد”وفی الشریعة  ترک الزینة  ونحوھا من معتدۃ بطلاق بائن او موت۔
الفاوی التاتارخانیة،کتاب الطلاق، الفصل الحدۃ: الحداد(5/249) فاروقیة
المتوفی عنھا   زوجھا    یلزمھا  الحداد  فی عدتھا ۔وفی الکافی: اذا  کان بالغۃ مسلمة۔ وتفسیر الحداد الاجتناب عن الطیب،والدھن  والکحل،وفی الخانیة:والحناء  والخضاب،ولبس الطیب المعصفر۔۔۔الخ۔
الفاوی التاتارخانیة،کتاب الطلاق، الفصل الحدۃ: الحداد(5/250) فاروقیة
وانما یلزمھا الاجتناب عن ھذہ الاشیاء حالة الاختیار،اما  فی  حالۃ لا ضطرار فلا  باس بھا بان اشتکیت راسھا او عینھا فصبت علیھا الدھن او اکتحلت لاجل المعالجة فلا باس به اذا کان الغالب ھو الحلول۔

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس