بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

بیوہ ، دو بھائی اور تین بہنوں کے درمیان 6 مرلہ زمین کی تقسیم

سوال

چھ مرلہ زمین بطور وراثت دو بھائیوں ، تین بہنوں اور ایک بیوہ کے درمیان کیسے تقسیم ہوگی؟

جواب

صورت مسئولہ میں مرحوم کا ترکہ ورثاء میں تقسیم کرنے کا طریقہ کار یہ ہے کہ مرحوم کے حقوق متقدمہ علی المیراث ( تجہیزو تکفین ، قرض/ دین، جائز وصیت) ادا کرنے کے بعد اگر مذکورہ ورثاء کے علاوہ کوئی اور وارث نہیں تو جو مال بچ جائے اس کو اٹھائیس (28) برابر حصوں میں تقسیم کیا جائے جن میں سے بیوہ کو سات (7) حصے، فی بھائی کو چھ (6) حصے اور فی بہن کو تین (3) حصے دیے جائیں گے۔
بہنیں3 بھائی 2 بیوہ
عصبہ ربع
21 = 7 x 3 7=7 x 1

بیوہ :            ۷ حصے

فی بھائی:        ۶ حصے

فی بہن :         ۳ حصے

darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس