بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

بیوہ،ایک بہن،دو بیٹے اور چار بیٹیوں میں وراثت کی تقسیم

سوال

ایک مرحوم نے زندگی میں اپنی جائیداد میں سے ایک دوکان اپنے بیٹے کو ہبہ کر دی، جس پر اس کے بیٹے نے مرحوم کی زندگی میں ہی قبضہ کر لیا۔ اب مرحوم کے جو ورثاء ہیں ان میں ایک بیوہ، ایک بہن، دو بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں اور اس دوکان کے علاوہ مرحوم کی جائیداد کی کل مالیت ساٹھ لاکھ روپے ہے، یہ رقم ان ورثاء میں کیسے تقسیم ہوگی؟

جواب

واضح رہے کہ مرحوم کی وفات کے وقت ان کی ملکیت میں موجود ہر قسم کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ( نقدی سونا، چاندی، گھریلو ساز و سامان مشتر کہ و غیر مشتر کہ پلاٹ، گھر اور کاروبار ) سب شرعاً ترکہ ہے ، جس سے بالترتیب چار حقوق متعلق ہوتے ہیں۔ جن کی تفصیل یہ ہے ک
نمبر۱۔ سب سے پہلے اس ترکہ سے مرحوم کی تجہیز و تکفین کے متوسط اخراجات نکالے جائیں، اگر کسی نے اپنی طرف سے تبرعاً ادا کر دیئے ہوں تو ان کو نہیں نکالا جائے گا۔
نمبر۲۔ پھر اگر مرحوم کے ذمہ کسی کا واجب الاداء قرضہ ہو تو بقیہ ترکہ سے اسے ادا کیا جائے۔ مرحوم نے اگر بیوہ کا مہر ادا نہیں کیا تو وہ بھی مرحوم کے ذمہ واجب الاداء قرض ہے جو اس کے ترکہ سے نکالا جائے ۔
نمبر۳۔ اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم نے ورثاء کے علاوہ کسی غیر وارث کے لیے کوئی جائز وصیت کی ہو تو ایک تہائی (۱/۳) مال کی حد تک اس پر عمل کیا جائے۔
نمبر۴۔ اس کے بعد بچ جانے والے مال کے چونسٹھ برابر حصے کئے جائیں، جن میں سے آٹھ حصے مرحوم کی بیوہ کو ، چودہ حصے فی بیٹے کو اور سات حصے فی بیٹی کو ملیں گے، جبکہ مذکر اولاد کی موجودگی کی وجہ سے بہن محروم رہ جائے گی۔ اورجودوکان مرحوم نے اپنی زندگی میں جس بیٹے کو ہبہ کی اور اس بیٹے نے مرحوم کی زندگی میں ہی اس پر قبضہ کر لیا تو وہ دوکان اس بیٹے کی ملکیت بن گئی اس میں دیگر ورثاء حق دار نہیں ہیں۔
مسئلہ: ۸×۸=۶۴
بیوہ بیٹے(2) بیٹیاں(4) بہن(1)
ثمن عصبہ محروم
1×۸=8 7×۸=56  
  فی بیٹا 14 حصے فی بیٹی7حصے  

بیوہ کا  کل حصہ : ۸         ایک بیٹے  کا حصہ : ۱۴              ایک بہن کا حصہ : ۷              بہن : محروم

ترکہ کی کل مالیت : ۶۰ لاکھ

ایک حصہ  :                           64/6000000=93750

بیوہ کو ملنے والا حصہ:                 8=750000×93750

ایک بیٹی کو ملنے والا حصہ:             7=656250×93750

ایک بیٹے کو ملنے والا حصہ:            14=1312500×93750

النساء[ 4: 12]:
{وَلَهُنَّ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْتُمْ إِن لَّمْ يَكُن لَّكُمْ وَلَدٌ فَإِن كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُم مِّن بَعْدِ وَصِيَّةٍ تُوصُونَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ}.
لنساء[ 4: 11]:
{يُوصِيكُمُ اللّهُ فِي أَوْلاَدِكُمْ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنثَيَيْنِ فَإِن كُنَّ نِسَاءً فَوْقَ اثْنَتَيْنِ فَلَهُنَّ ثُلُثَا مَا تَرَكَ وَإِن كَانَتْ وَاحِدَةً فَلَهَا النِّصْفُ}.
الفتاوى الهندية (4/ 378)دارالفکر:
لا يثبت الملك للموهوب له إلا بالقبض هو المختار، هكذا في الفصول العمادية.
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس