بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

بھائی ،بیوہ ،اور بیٹیاں کا وراثت میں حصہ!

سوال

باپ كی وراثت نہیں تھی دو بھا ئی ہیں بڑے بھائی نے خود زمین خریدی ،چھوٹے بھائی نے کچھ بھی حصہ نہیں ڈالا، بڑا بھائی فوت ہوگیا اب اس کی ایک بیوی اور سات لڑکیاں اور ایک بھائی ہے۔ اب پوچھنا یہ ہے اس کے چھوٹے بھائی کو حصہ ملے گا یا نہیں اور اگر ملے گا تو کتنا ملے گا،اورکل رقبہ130 مرلے ہے۔
واضح رہے کہ بڑے بھائی نے باپ کے فوت ہونے کے بعد اکیلے زمین خریدی تھی کوئی اس میں مشترک نہیں تھا ۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں مرحوم نےانتقال کے وقت اپنی ملکیت میں جو کچھ منقولہ وغیرمنقولہ مال وجائیداد مکان، کارخانہ، پلاٹ، سونا،چاندی، نقدی،مالِ تجارت،کپڑے،برتن اور چھوٹا بڑا جو بھی گھرکا سازوسامان چھوڑا ہے وہ سب مرحوم کا ترکہ ہے۔ اس میں سے سب سےپہلے مرحوم کے کفن و دفن کے متوسّط اخراجات نکالےجائیں، اگر کسی اور نے یہ اخراجات اپنی طرف سے بطور احسان ادا کردیئے ہوں تو پھر یہ اخراجات مرحوم کے ترکہ میں سے نہیں نکالے جائیں گے، اس کے بعد دیکھیں اگر مرحوم کے ذمہ کسی کا قرض واجبُ الاداء ہو تو اس کو ادا کریں ،اوربیوہ کا مہر اگرادا نہیں کیا اور بیوہ نے اپنی خوشی سے معاف بھی نہیں کیا تو وہ بھی مرحوم کے ذمہ قرض ہے،لہٰذا اسے بھی ادا کریں۔ اس کے بعد دیکھیں کہ اگرمرحوم نےاپنی زندگی میں غیروارث کے لئے کوئی جائزوصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی کی حدتک اس وصیت پر عمل کریں ،اس کے بعد جو ترکہ بچ جائے اس کے کل ایک سو اڑسٹھ (168)برابر حصے کرکے مرحوم کی بیوہ کو(21) حصے اور فی بیٹی کو (16)حصے اور بھائی کو (35) حصے دے دیں ۔ تقسیمِ میراث کا نقشہ حسبِ ذیل ہے:

مسئلہ:   24×   7: 168       مضـ7

           بيوی بیٹیاں7                                                                                         بھائی
ثمن ثلثان عصبہ
3×7 16×7       5×7
21 112 35
130مرلے کے حساب سے :
بیوہ کو    27.08مرلہ    فی بیٹی کو 12.38 مرلہ بھائی کو   08.27 مرلہ

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس