بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

بٹ کوائن، ڈیجیٹل کرنسی کا حکم

سوال

سلام مسنون کے بعد عرض ہے کہ میرا بھائی آن لائن کام کرتا ہے “اولیکس”اور اس کے علاوہ چند کمپنیاں ہیں ،ان میں آن لائن مارکیٹنگ کرتا ہے ،جس میں “بے بی کوائن “،بِٹ کوائن “اور اس طرح کی ڈیجیٹل کرنسیاں ہیں ،ان کوائن کو وہ خریدتا ہے اور مہنگا ہونے پر فروخت کر دیتا ہے اس طرح “ابائیننس”اور ” کول ٹیکس” وغیرہ بھی ہیں ۔
براہ ِ کرم شریعت کی رو سے اس کے حکم سے آگاہ فرمائیں کہ یہ خریدنا اور بیچنا کیسا ہے؟اور اس کی کوئی قسم جائز بھی ہے کہ نہیں ،اگر جائز ہے تو اس کی کیا صورت ہے؟

جواب

بِٹ کوائن/ڈیجیٹل کرنسی ایک فرضی کرنسی ہے ،اس کے بارے میں بہت سے معاصر علماء کرام کی رائے یہ ہے کہ اس کی خرید و فروخت اور اس کے ذریعے معاملات سر انجام دینا جائز نہیں اور اس کا عام طور پر استعمال سٹے بازی میں ہو رہا ہے ،لہذا ڈیجیٹل کرنسی کے ذریعے خریدو فروخت اور اس کے ذریعے معاملات انجام دینے سے اجتناب کریں ،نیز جن ممالک میں کرپٹو کرنسی میں معاملات انجام دینا قانوناً ممنوع ہے، ان ممالک میں اس کی خرید و فروخت قانون کی خلاف ورزی ہونے کی وجہ سے بھی شرعاًجائز نہیں ۔
: قال اللہ تعالیٰ
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ (المائدة:90 )
:التفسير المظهري (3/ 171)رشدیۃ
 الخمر والميسر مِنْ عَمَلِ الشَّيْطانِ اى من تسويله وتزئينه فكانه عمله فَاجْتَنِبُوهُ الضمير للرجس او لما ذكر او للتعاطى لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ لكى تفلحوا بالاجتناب عنه ان الله سبحانه أكد تحريم الخمر والميسر فى هذه الاية۔
:رد المحتار (6/ 403)دار الفكر
(قوله لأنه يصير قمارا) لأن القمار من القمر الذي يزداد تارة وينقص أخرى، وسمي القمار قمارا لأن كل واحد من المقامرين ممن يجوز أن يذهب ماله إلى صاحبه، ويجوز أن يستفيد مال صاحبه وهو حرام بالنص، ولا كذلك إذا شرط من جانب واحد لأن الزيادة والنقصان لا تمكن فيهما بل في أحدهما تمكن الزيادة، وفي الآخر الانتقاص فقط فلا تكون مقامرة لأنها مفاعلة منه زيلعي۔

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس