بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

بوڑھی عورت اگر اپنے کام نہ کرسکے یا تنہائی کی وجہ سے سخت وحشت ہوئی ہو تو اس کی عدت گزار نے کا حکم

سوال

ايك بوڑھی امّاں کے شوہر فوت ہو گئے اور انکے گھر پر وہ اکیلی ہی بچی ہے اور ضعیف بھی ہے تو وہ عدت کیسے گزارے جبکہ وہ اکیلی ہے۔

جواب

صورت مسؤلہ میں مذکورہ خاتون اگراپنے کام وغیرہ خودکرسکتی ہے تو وہ اپنے شوہر کے گھر میں عدت گذارے گی اوراگر وہ اپنے کام نہ کر سکتی ہو یا تنہائی کی وجہ سے سخت وحشت ہوتی ہو تو اپنے کسی قریبی محرم رشتہ دار مثلاً(اولاد یا بہن بھائیوں) میں سے جسکا گھر قریب ہو اس کے گھر چلی جائے اور انکے ہاں عدت گذارے۔
الدر المختار (5/229)رشيديه
 ونحو ذلك من الضرورات فتخرج لأقرب موضع إليه
ردالمحتار(5/229)رشيديه
 (قوله: ونحو ذلك) منه ما في الظهيرية: لو خافت بالليل من أمر الميت والموت ولا أحد معها لها التحول – والخوف شديد – وإلا فلا. (قوله: فتخرج) أي معتدة الوفاةما دل عليه ما بعده ط
احسن الفتاوی (440/5)اشاعت اسلام

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس