بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

برطانیہ میں مقیم شخص پاکستان میں روزے کا فدیہ کس حساب سے دے گا؟

سوال

ایک آدمی برطانیہ میں رہتے ہیں اور وہ اپنے روزے کا فدیہ پاکستان میں ادا کرنا چاہتےہیں تو اب وہ فدیہ کی مقدار پاکستان کے حساب سے ادا کرے گا یا برطانیہ کے حساب سے ؟

جواب

واضح رہے کہ نماز، روزے کا فدیہ اور صدقۂ فطر کی مقدار گندم کے حساب سے پونے دو کلو گندم ہے۔ اب اگر وہ گندم ہی دینا چاہتے ہیں تو پونے دوکلو گندم(احتیاطا دو کلو) ہی ادا کرنا ہوگا کہیں بھی اداکریں، اور اگر قیمت ادا کرنی ہے تو جہاں ادائیگی کرنے والا موجود ہے وہاں کا اعتبار ہوگا، لہذا اگر کوئی شخص برطانیہ میں ہو اور اپنےروزوں کا فدیہ پاکستان میں کسی کو قیمت کی شکل میں ادا کر رہا ہو تو وہ برطانیہ کی قیمت کے حساب سے پاکستان میں ادا کرےگا۔
الدر المختار (2/ 389) دار الكتب العلمية
والمعتبر في الزكاة فقراء مكان المال، وفي الوصية مكان الموصي، وفي الفطرة مكان المؤدي عن محمد، وهو الاصح
بدائع الصنائع(2/ 75) دار الكتب العلمية
 فإذا تعلقت الصدقة بذمة المؤدي اعتبر مكان المؤدي ولما تعلقت الزكاة بالمال اعتبر مكان المال
بدائع الصنائع (2/ 220) دار الكتب العلمية
 ووجه الفرق لمحد اضح وهو أن صدقة الفطر تتعلق بذمة المؤدى لا بماله بدليل انه لو هلك ماله لا تسق‍ لصدقة واما زكاة المال فانها تتعلق بالمال ألا ترى أنه لو هلك النصاب تسقط إذا تعلقت الصدقة بذمة المؤدى اعتبر مكان المؤدى ولما تعلقت الزكاة بالمال عتبر مكان المال
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس