بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

ایڈوانس بیلنس لینےاوربیلنس لوڈکروانےمیں فرق

سوال

موبائل فون میں جوایڈوانس بیلنس منگوایاجاتاہے،اس کوحاصل کرناکیساہے۔جس طرح ایڈوانس بیلنس کی ادائیگی پراضافی ٹیکس کاٹاجاتاہےتواسی طرح جب کارڈلوڈکیاجاتاہےتواس پربھی اضافی ٹیکس کاٹاجاتاہے۔ان دونوں میں فرق اورحکم مرحمت فرمائیں۔

جواب

کارڈلوڈکروانےیابیلنس ڈلوانےپرجوکٹوتی ہوتی ہےاس میں کچھ حصہ حکومتی ٹیکس کاہوتاہےاورکچھ کٹوتی کمپنی کرتی ہےلیکن اس کٹوتی کاتعلق کمپنی کی طرف سےکسی پیشگی دی گئی رقم یابیلنس سےنہیں ہوتاجب کہ ایڈوانس بیلنس لے کربعدمیں ادائیگی کی صورت میں جوکٹوتی معمول کی کٹوتی سےزیادہ ہوتی ہےاس کاتعلق کمپنی کی طرف سےپیشگی دئےگئےبیلنس سےہوتاہےجس کی وجہ سےاس میں شبہہ پیداہوجاتاہےاس لئےاس عمل سےاجتناب کیاجائےاورسخت مجبوری کےبغیرایڈوانس نہ لیاجائے
اس فتوی سے رجوع کیاگیاہے ایڈوانس بیلنس لینےمیں کوئی حرج نہیں۔
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس