بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

اہل السنت والجماعت علمائے دیوبند سے منحرف شخص کے بیانات سننا،سنانا

سوال

نمبر1۔اس وقت مسلمانوں کی کون کون سی دینی جماعتیں اہلسنت والجماعت میں شمار کی جاتی ہیں اگر مناسب سمجھیں تو ان کی کچھ فہرست بناکر دیں کیونکہ بہت ساری جماعتیں اپنے آپ کو اہلسنت والجماعت کی طرف منسوب کرتے ہیں۔
نمبر2۔ کیا بریلوی مسلک بھی اہل سنت والجماعت میں آتے ہیں ؟

جواب

نمبر1۔ اہل السنت والجماعت وہ مسلمان ہیں جو عقائد و احکام میں حضرات صحابہ رضی اللہ عنہم کے راستے پر ہوں اور قرآنِ کریم کے ساتھ سنت نبویہ کو بھی حجت مانتے ہوں اور اس پر عمل کرتے ہوں۔ بدعات، افراط وتفریط اور غلو فی الدین سے اپنے آپ کو بچاتے ہوں، چنانچہ اس کا درست مصداق وہ لوگ ہیں جو عقائد میں امام ابو الحسن اشعری یا امام ابومنصور ماتریدی کے متبع ہوں اور فروع میں ائمہ اربعہ(امام ابوحنیفہ، امام مالک، امام شافعی اورامام احمد بن حنبل رحمہم اللہ)میں سےکسی ایک کےمقلد ہوں۔(ماخذہ: امداد الاحکام (1/169)بتغییر)
مذکورہ تفصیل کے مطابق بلاشبہ علماء دیوبند اہل السنۃ والجماعۃ میں داخل ہیں ؛ لہٰذا آپ کو چاہیئے کہ علماء دیوبند کے ساتھ منسلک رہیں ۔
نمبر 2۔عام طور پر یہ حضرات بدعات میں مبتلا ہوتے ہیں؛ اس لیے یہ حضرات اہل بدعت ہیں، البتہ اگر ان میں سے کوئی شخص سنتِ نبویہ پر کار بند ہو، حضراتِ صحابہ کرام کے منہج پر ہو اور بدعات سے اپنے آپ کو بچاتاہو تو اس کے اہل سنت والجماعت میں داخل ہونے میں کوئی شبہ نہیں۔
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس