بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

اگر میں نے تیسری شادی کی تو میری بیویوں کو تین طلاق

سوال

ایک شخص نے دو شادیاں کی ہیں ایک بیوی کے سامنے بولا اگر میں نے تیسری شادی کی   تو میری بیویوں کو تین طلاق کیا اگر وہ شادی کرےگا تو دونوں بیویاں مغلظہ ہوں گی یا ایک؟راہ نمائی فرمائیں۔

جواب

صورت مسئولہ میں اگر شوہر کا مقصد صرف پہلی دو بیویوں کو طلاق دینا تھا،تیسری بیوی کو طلاق دینے کی نیت نہیں تھی بلکہ وہ شوہر کی نیت میں طلاق سے مستثنیٰ تھی۔تو تیسری شادی کرنے کی صورت میں پہلی دونوں بیویاں مغلظہ ہوجائیں گی ۔لیکن اگر شوہر نے تیسری بیوی کو اپنی نیت سے مستثنیٰ نہیں کیا تو اس پر بھی تین طلاقیں پڑ جائیں گی۔
رد المحتار على الدر المختار (3/ 290 تا 292) سعید
(ولو قال امرأتي طالق وله امرأتان أو ثلاث تطلق واحدة منهن وله خيار التعيين) اتفاقا.۔۔۔۔ (قال لامرأتين لم يدخل بواحدة منهما امرأتي طالق ثم قال أردت واحدة منهما لا يصدق، ولو مدخولتين فله إيقاع الطلاق على إحداهما)
رد المحتار (3/ 291) سعيد
وفي الخانية: امرأته طالق وله امرأتان معروفتان له أن يصرف إلى أيتهما شاء، ولم يحك خلافا
الفتاوى الهندية (1/ 457)بیروت
إذا أضاف الطلاق إلى النكاح وقع عقيب النكاح نحو أن يقول لامرأة: إن تزوجتك فأنت طالق أو كل امرأة أتزوجها فهي طالق وكذا إذا قال: إذا أو متى وسواء خص مصرا أو قبيلة أو وقتا أو لم يخص وإذا أضافه إلى الشرط وقع عقيب الشرط اتفاقا
الفتاوی التارتاخانیة (5/57)فاروقیة
اذا قال ای امراۃ اتزوجہا فہی طالق وعمرۃ وعمرۃ امراۃ الحالف ، فتزوج امراۃ طلقت ھی وعمرۃ
فتاویٰ قاضی خان (2/ 203) رشیدیة
ولو قال لامراته انت طالق مع کل امراۃ لی وله اربع نسوۃ طلقن جمیعاً فان نوی فی ہذہ المسائل بعض النساء وبعض الطلاق لایصدق قضاء ویصدق فیما بینه وبین اللہ تعالی

فتوی نمبر

واللہ اعلم

)

(

متعلقہ فتاوی

17

/

89

darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس