بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

“اگرتم نے اس لڑکی کو میرے لئے کردیا تو میں گاؤں نہیں آؤں گا ۔اگرآگیا تو دو(2)مہینے روزے رکھوں گا”کہنےسےنذرمنعقد ہوگی؟

سوال

ایک لڑکےکےوالدین اسکی منگنی ایک لڑکی سےکرناچاہتےتھےجبکہ وہ لڑکااس پرراضی نہیں تھا۔ جب والدین نےاپنی بات پربہت زیادہ اصرارکیا۔تولڑکےنےکہاکہ اگرتم نےاس لڑکی کو میرےلیےکردیا (مرادشادی)تومیں اس گاؤں میں نہیں آؤنگااگرآبھی گیاتودومہینے روزے  رکھوں گا۔جبکہ وہ لڑکاابھی تک گاؤں میں نہیں گیا۔اگروہ لڑکااب گاؤں چلاگیاتوآیاوہ دومہینے  روزے  رکھےگا یانہیں اگررکھےگا توپےدرپےرکھے گا یاکس طرح۔واضح رہےکہ اس لڑکےنےمذکورہ الفاظ ہی بولےتھے۔ان الفاظ کوبولتےہوئےاس لڑکےنے گاؤں جانےکی صورت میں اپنےاوپردومہینےکےروزےلازم کرنےکی نیت کی تھی۔اس لڑکےکےوالدین نےاس کی منگنی اس لڑکی سےکردی ہےلیکن ابھی تک شادی نہیں ہوئی۔

جواب

سوال میں ذکرکردہ تفصیل کےصحیح ہونے کی صورت میں اگروہ لڑکا شادی سے پہلےگاؤں چلا جائےتواس پرکچھ لازم نہیں ہوگالیکن اگرشادی کےبعدجائےتواس کواختیارہےکہ یاتووہ دومہینےکےروزےرکھے یاپھرکفارہ یمین اداکرےاورکفارہ یمین یہ ہےکہ دس بھوکےغریبوں کودووقت پیٹ بھرکر کھاناکھلائےیادس غریبوں کودرمیانی درجےکےکپڑےدےاوراگردونوں چیزوں میں سےکسی پرقادرنہ ہوتوتین دن لگاتارروزے رکھے۔ واضح رہےکہ دومہینے روزےرکھنےکی صورت میں لگاتارروزےرکھنالازم نہیں،وقفہ وقفہ سےبھی رکھ سکتاہے۔
رد المحتار،العلامة ابن عابدين(م:1252هـ)(3/75)رشيدية
(و) إن علقه (بما لم يرده كإن زنيت بفلانة) مثلا فحنثت (وفى) بنذره (أو كفر) ليمينه (على المذهب) فقط۔
قال الله تعالی فی سورة المائدة [7: 89 ]
{لَا يُؤَاخِذُكُمُ اللَّهُ بِاللَّغْوِ فِيْ أَيْمَانِكُمْ وَلٰكِنْ يُؤَاخِذُكُمْ بِمَا عَقَّدْتُمُ الْأَيْمَانَ فَكَفَّارَتُهٗٓ إِطْعَامُ عَشَرَةِ مَسَاكِينَ مِنْ أَوْسَطِ مَا تُطْعِمُوْنَ أَهْلِيكُمْ أَوْ كِسْوَتُهُمْ أَوْ تَحْرِيرُ رَقَبَةٍ فَمَنْ لَمْ يَجِدْ فَصِيَامُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ ذٰلِكَ كَفَّارَةُ أَيْمَانِكُمْ إِذَا حَلَفْتُمْ وَاحْفَظُوْا أَيْمَانَكُمْ كَذٰلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ آيَاتِهٖ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ }
الأَصل لأبي عبد الله محمد بن الحسن الشيباني(م:189هـ)(2/281)ابن حزم بيروت لبنان
 وإذا حلف الرجل على يمين فحنث فيها فعليه أي الكفارات شاء: إن شاء أعتق، وإن شاء أطعم عشرة مساكين، وإن شاء كسا عشرة مساكين. وإن لم يجد شيئاً من ذلك فعليه الصيام ثلاثة أيام متتابعات۔
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس