بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

اٹھاؤ قرآن کہ آپ نے جھگڑا نہیں کیا اگر جھوٹی ہوئی تو آپ کو طلاق ہے

سوال

بندہ کی بیوی بندہ کے والدین سے بروز پیر جھگڑا کرکے آتی ہے جو کہ الگ مکان میں رہتے ہیں ۔ اب بندہ اپنی بیوی سے اگلے دن یعنی منگل کو بیوی سے جھگڑا کے بارے میں پوچھتاہے کہ آپ نے والدین نے جھگڑا کیا ہے یا کہ نہیں ؟ بیوی نفی میں جواب دیتی ہے ۔ اب بندہ کہتاہے کہ اٹھاؤ قرآن پاک کہ آپ نے جھگڑا نہیں کیا۔اگر آپ جھوٹی ہوئی تو آپ کو طلاق ہے ۔ بیوی خاموش ہوجاتی ہے اور قرآن پاک نہیں اٹھاتی ۔
اب مسئلہ یہ ہے کہ بیوی کے ذہن میں منگل کا دن ہے جبکہ شوہر منگل کےدن کے بارے میں پوچھ رہاہےکیونکہ بیوی کو منگل کو بھی والدین کےگھر گئی تھی ۔ اور منگل کو بیوی نے جھگڑا نہیں کیا تھا ۔ اور شوہر کےذہن میں پیر کا دن ہے کہ پیر کےدن جھگڑا کیا ہے۔ اب طلاق واقع ہوئی ہے یانہیں؟

جواب

صورت مسئولہ میں شوہر کا مقصدمطلقاًبیوی کا والدین کےساتھ جھگڑاکرنےیانہ کرنےکی وضاحت طلب کرنا تھا،اسکےلیےشوہرنےبیوی کویہ جملہ کہاکہ اٹھاؤقرآن پاک کہ آپ نےجھگڑا نہیں کیا،اس کے بعدیہ جملہ کہ اگر آپ جھوٹی ہوئی توآپ کوطلاق ہے۔چونکہ بیوی اس معاملےمیں جھوٹی تھی لہٰذاایک طلاق رجعی واقع ہوچکی ہے۔
نیز مسئولہ صورت میں میاں،بیوی کےذہن میں پیر،منگل کےدن ہونےکاکوئی اعتبارنہیں ،اس سے مسئلےپرکوئی فرق نہیں پڑےگا۔
الفتاوى الهندية (1/457)دار الکتب العلمیۃ بیروت
 وإذا أضافه إلى الشرط وقع عقيب الشرط اتفاقا مثل أن يقول لامرأته: إن دخلت الدار فأنت طالق۔
الهداية في شرح بداية المبتدي (1/ 244) دار احياء التراث العربي – بيروت
“وإذا أضافه إلى شرط وقع عقيب الشرط مثل أن يقول لامرأته إن دخلت الدار فأنت طالق ” وهذا بالاتفاق لأن الملك قائم في الحال والظاهر بقاؤه إلى وقت وجود الشرط فيصح يمينا أو إيقاعا۔
تبيين الحقائق (3/110) دارالکتب العلمیہ ۔بیروت 
(قوله يقع الطلاق بعد وجود الشرط) هذا إذا ذكر الرابط وهي الفاء۔
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس