بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

آرٹیفیشل وگ لگانا

سوال

ایک مسئلہ پوچھنا چاہتاہوں  غیر شادی شدہ بچیاں جن کے بال کم ہونے کی وجہ سے رشتے نہیں ہو پاتے وہ آرٹیفیشل وگ لگوا سکتی ہیں جو مارکیٹوں  میں ملتی ہے ۔ وگ کی دو قسمیں ہیں ۔ 1۔ اصلی بال 2۔ پلاسٹک کے بال۔ ان دونوں کی دو دو صورتیں ہیں ڈاکٹر کے ذریعہ سے مستقل طورپر لگوا سکتے ہین یا پن کے ذریعہ  سے عارضی طور پر لگا سکتے ہیں۔ آیا ان میں کون سے صورت جائز ہے اور کون سے ناجائز ؟ اس کے بارے میں راہ  نمائی فرمائیں۔

جواب

مذكوره صورت ميں آرٹيفشل وگ لگوانا جائز ہے خواہ مستقل طورپرلگوائیں یا پن کے ذریعےعارضی طورپر لیکن اس بات کومد نظررکھیں کہ وہ بال جووگ میں استعمال ہوئے ہیں وہ کسی انسان کےنہ ہواگر وہ بال انسان کے ہیں تو ان کا استعمال کسی صورت میں بھی جائز نہیں ہے۔
الصحیح البخاری(2/1878) محمودیة
عن ابی ھریرۃ رضی اللہ عنہ عن النبی ﷺ لعن اللہ الواصلة والمستوصلة والواشمة والمستوشمة
ردالمحتار(6/1382) سعید
ووصل الشعربشعرالآدمی حرام سواء کان شعرھا او شعرھا غیرھا
رد المحتار(6/373)ِسعید
لعن اللہ الواصلة۔ الواصلة: التی تصل الشعر بشعر الغیر والتی یوصل شعر بشعر آخر
رد المحتار(6/373)ِسعید
انماالرخصۃفی غیر شعر بنی آدم تتخذہ المراۃ لتنزیہ فی قرونھا

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس